صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 فوجی اہلکار شہید ہوئے
گزشتہ شب لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ۔
دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔
جس پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے اورفورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آپریشن کے دوران 18 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دہشتگرد بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔
ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔