Saturday, August 30, 2025
HomeRegionbalochistanکالعدم لشکر جھنگوی کے حملے میں شہید میجر ربنواز کی نماز جنازہ...

کالعدم لشکر جھنگوی کے حملے میں شہید میجر ربنواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی

لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم، وزرا، سیاسی راہنما اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے، شہید میجر رب نواز کا جسد خاکی علامہ اقبال نیلم برج سے اٹھایا گیا۔

یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں عوام، سول و عسکری قیادت کی بڑی تعداد شریک ہوئی، میجر رب نواز کو شہری پیار سے گوشی کے نام سے پکارتے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے میجر رب نواز شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے میجر رب نواز شہید کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر رب نواز شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں