Saturday, August 30, 2025
HomeRegionسکیورٹی فورسز کی کاروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کاروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک

صدر آصف زرداری نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

پاکستانی میڈیا کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب، صدر مملکت آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں