Tuesday, April 29, 2025
HomeRegionSindhیوم علیؑ پر سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

یوم علیؑ پر سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے یوم علیؑ کے موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

سندھ حکومت نے یوم علیؑ کے موقع پر 22 مارچ کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 21 رمضان المبارک کے موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ تعطیل یوم علیؑ کے سلسلے میں دی گئی ہے، تاکہ عزاداری کے اجتماعات اور جلوسوں کے انعقاد میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہر سال ملک بھر میں 21 رمضان المبارک کو حضرت علیؑ کی شہادت کے موقع پر مجالس اور جلوس منعقد کیے جاتے ہیں، جس کے پیش نظر عام تعطیل دی جاتی ہے۔

سندھ حکومت ہر سال یوم علیؑ کے موقع پر صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں