گلگت بلتستان کے علاقے استور میں چند روز قبل ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملعون مولوی عبدالرزاق نے فرزند رسول خدا (ص) حضرت امام مہدیؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی، جس کے باعث تمام مسلمانوں، بالخصوص شیعانِ حیدر کرارؑ کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے تھے۔ اس گستاخی کے رد عمل میں گلگت بلتستان بھر میں کئی مقامات پر احتجاجات اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو کئی روز تک جاری رہا۔ مظاہرین نے اس گستاخِ امام زمانہؑ کی فوری گرفتاری اور اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔