Saturday, August 30, 2025
HomeRegionbalochistanکوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں...

کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں گرفتار

عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے پاکستانی شیعہ عالم کو طائف ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

سعودی عرب میں اہل بیت علیہم السلام سے محبت رکھنے والے افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ کے امام جمعہ اور معروف عالم دین، حجت الاسلام و المسلمین علامہ غلام حسنین وجدانی کو سعودی عرب کے طائف ایئرپورٹ پر مورخہ 20 اپریل 2025 کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا۔ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

علامہ صاحب کی گرفتاری کے بعد سے دو روز گزر چکے ہیں، مگر سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف یا بیان جاری نہیں کیا گیا، جس پر ان کے اہلِ خانہ اور عقیدت مندوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سعودی ریاستی پالیسیوں میں ناصبیت ہمیشہ سے رچی بسی رہی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام سے بغض اور ان سے محبت رکھنے والوں کے لیے نفرت اس نظام کا حصہ رہی ہے۔ ایسے افراد جو ذکرِ اہل بیت کو زندہ رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ سرزمین اکثر تنگ کر دی جاتی ہے۔

ہم حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفارتی ذرائع سے فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے اور علامہ وجدانی صاحب کی جلد از جلد رہائی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ تشویش اور بے یقینی کا خاتمہ ہو سکے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں