Saturday, August 30, 2025
HomeRegionSindhکراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں آج کہا گیا ہے کہ انہوں نے کورنگی سے انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طیب عرف محمد کو گرفتار کیا ہے۔

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، تینوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد نعیم اللہ عرف عمر زالی نے 2014 میں کالعدم لشکر جھنگوی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ حافظ گل بہادر گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں