Saturday, August 30, 2025
HomeRegionpunjabپنجاب حکومت کا اربعین واک پر پابندی کا عندیہ، عوامی ردعمل شدید...

پنجاب حکومت کا اربعین واک پر پابندی کا عندیہ، عوامی ردعمل شدید — “ہم حسینؑ کے نام پر سب کچھ قربان کر سکتے ہیں”

لاہور (نمائندہ خصوصی) — پنجاب حکومت کی جانب سے اربعین واک کے حوالے سے سخت اقدامات اور ممکنہ پابندی کے عندیے پر ملک بھر بالخصوص شیعہ اور حسینی عقیدت مندوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اس سال اربعین واک کو محدود کرنے یا مکمل طور پر روکنے کے لیے سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے، جسے شہریوں نے نہ صرف مذہبی آزادی پر حملہ بلکہ حسینی مشن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

سماجی حلقوں اور عزاداروں نے حکومت کے اس ممکنہ فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ “شاید یہ پنجاب حکومت حسینی عزم سے ناواقف ہے۔ یاد رکھو بنی امیہ کے پیروکارو، ہم ہر چیز پر صبر کرسکتے ہیں، مگر جہاں حسین ابن علیؑ کے نام اور پابندی کی بات آئے، خدا کی قسم ہم اپنا گھر بار لٹا دیتے ہیں۔”

عزادارانِ امام حسینؑ کا کہنا ہے کہ اربعین واک ایک پرامن مذہبی فریضہ ہے جو دنیا بھر میں انجام دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس پر قدغن لگانے کی کوشش نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ورنہ ردعمل کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جو ملک گیر سطح پر پھیل سکتی ہے۔

دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات میں ہوش مندی کا مظاہرہ کرے اور ملک کے پرامن ماحول کو خراب کرنے سے گریز کرے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں