Saturday, August 30, 2025
Homeinternationalپاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں عالمی برادری کو متحرک ہونے کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے حالیہ حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے صریح منافی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی یہ اشتعال انگیز کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں