Tuesday, April 29, 2025
HomeRegionbalochistanنوشکی میں بس پر دھماکا: کالعدم لشکر جھنگوی کا حملہ، 7 جاں...

نوشکی میں بس پر دھماکا: کالعدم لشکر جھنگوی کا حملہ، 7 جاں بحق، 20 زخمی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا

پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق، بس نوشکی سے تفتان کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہوگیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ریسکیو حکام جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایچ او ظفر بلوچ کے مطابق، بس پر حملہ مبینہ طور پر خودکش تھا اور اس میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بھی نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق، دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، لیکن دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں