Saturday, March 15, 2025
Homeinternationalنتن یاہو کے دفتر میں سیکیورٹی اجلاس کے دوران شدید تلخ کلامی...

نتن یاہو کے دفتر میں سیکیورٹی اجلاس کے دوران شدید تلخ کلامی گالم گلوچ

صہیونی حکام کے درمیان حماس کے ساتھ مذاکرات پر اختلافات

صہیونی حکام کے درمیان حماس کے ساتھ مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

نتن یاہو کے دفتر میں ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام اور وزراء کے درمیان شدید تلخ کلامی، گالم گلوچ اور الزامات کا تبادلہ ہوا۔

اجلاس کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور حماس کے ساتھ تنازع پر بحث کی گئی۔ مذاکرات کا ماحول اس وقت کشیدہ ہوا جب نتانیاہو، “شاباک” کے سربراہ رونین بار اور اسرائیلی فوج میں قیدیوں کے امور کے انچارج نیتسان الون کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس کے دوران نتن یاہو نے بار اور الون کی توہین کی اور ان کی صلاحیتوں پر سوال اٹھایا۔

اجلاس میں نتن یاہو کے قریبی وزیر رون درمر نے کہا کہ حماس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ جس پر نیتسان الون نے جواب دیا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات سے انکار قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو روک دے گا۔ اس بحث و تکرار کے بعد اجلاس تلخ جملوں اور زبانی جھگڑے پر ختم ہوا۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں