Saturday, August 30, 2025
Homeinternationalصدر ایران کا شہباز شریف سے رابطہ، صیہونی حملوں پر پاکستان کے...

صدر ایران کا شہباز شریف سے رابطہ، صیہونی حملوں پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا

اسلامی دنیا کو صیہونی مظالم کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، دفاعی طاقت کو مزید مضبوط بنائیں گے، ڈاکٹر پزشکیان

ہفتہ کی سہ پہر پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے گزشتہ رات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

صدرِ ایران نے کہا کہ جو لوگ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ نہ صرف صیہونی حکومت کی جارحیت کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ اس حکومت کو ہتھیار اور سازوسامان فراہم کرکے ان غیر انسانی اقدامات میں مزید شہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن صیہونی حکومت نے مغربی ممالک کی حمایت سے ان اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اس مجرم اور طفل کش حکومت کے خلاف اپنا دفاع نہ کرتا تو ہمیں روزانہ صیہونی جارحیت کا سامنا کرنا پڑتا اور ہمارے سائنسدانوں کو قتل کیا جا رہا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایران کو اپنی دفاعی طاقت ہر حال میں مضبوط بنانا ہوگی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور قوم، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور عام شہریوں، فوجی عہدیداروں اور سائنسدانوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، ایرانی حاجیوں کی واپسی کے آپریشن میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں