Saturday, August 30, 2025
Homeinternationalشلمچہ بارڈر سے عراق جانے والے زائرین کے لیے کرایوں اور فاصلوں...

شلمچہ بارڈر سے عراق جانے والے زائرین کے لیے کرایوں اور فاصلوں کی تفصیلات جاری

شلمچہ، زائرین کی اولین ترجیح؛ موکب، رفاہی سہولیات اور سفری معلومات کا مرکز

شلمچہ، جو کہ ایران کا ایک بین الاقوامی زمینی بارڈر ہے، ہر سال لاکھوں زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔ یہاں مناسب طبی، رفاہی اور خدماتی سہولیات کے ساتھ ساتھ زائرین کی خدمت کے لیے متعدد موکب بھی قائم کیے جاتے ہیں، جن کی بدولت یہ بارڈر اربعین اور دیگر مواقع پر زیارت کے لیے جانے والوں کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔

شلمچہ بارڈر سے عراق کے مختلف شہروں تک کا فاصلہ کچھ اس طرح ہے:

نجف: تقریباً 460 کلومیٹر
کربلا: تقریباً 549 کلومیٹر
کاظمین: 575 سے 621 کلومیٹر (راستے کے حساب سے)
سامرہ: 685 سے 730 کلومیٹر (راستے کے حساب سے)

جبکہ شلمچہ سے ان مقامات تک مختلف سواریوں کے کرایے درج ذیل ہیں:

🔹 شلمچہ تا نجف
بس: 10 سے 12 ہزار عراقی دینار
وین: 12 سے 15 ہزار دینار
کار: 25 سے 30 ہزار دینار

🔹 شلمچہ تا کربلا
بس: 12 سے 15 ہزار دینار
وین: 15 سے 18 ہزار دینار
کار: 30 سے 35 ہزار دینار

🔹 شلمچہ تا کاظمین
بس: 15 سے 18 ہزار دینار
وین: 18 سے 20 ہزار دینار
کار: 35 سے 40 ہزار دینار

🔹 شلمچہ تا سامرہ
بس: 18 سے 20 ہزار دینار
وین: 20 سے 23 ہزار دینار
کار: 40 سے 45 ہزار دینار

قابل ذکر ہے کہ ان کرایوں میں معمولی رد و بدل ممکن ہے اور کرایے کا انحصار گاڑیوں کی سہولت، راستے اور وقت پر بھی ہوتا ہے۔

آئندہ تفصیلی رپورٹس میں شلمچہ بارڈر پر زائرینِ اربعین حسینی کے لیے فراہم کردہ دیگر خدمات کا بھی جائزہ پیش کیا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں