ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے اہم کاروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آج 17 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔