Saturday, August 30, 2025
HomeRegionKpkسیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد...

سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے، جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے، جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے نتیجے میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جن میں سے ایک شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد، دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مارے گئے دہشتگردوں میں حارث اور بصیر بھی شامل تھے، دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں