Saturday, August 30, 2025
HomeRegiongilgit &baltistanسانحہ کوہستان کو 13 برس بیت گئے، سپاہ صحابہ کے دہشتگرد تاحال...

سانحہ کوہستان کو 13 برس بیت گئے، سپاہ صحابہ کے دہشتگرد تاحال آزاد

28 فروری 2012ء پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب کوہستان میں دہشتگردوں نے 19 شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا

سانحہ کوہستان کو 13 برس بیت گئے لیکن درجنوں شیعہ مسافروں کے قتل عام کے مجرمان ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

28 فروری 2012ء پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب کوہستان میں دہشتگردوں نے 19 شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کر کے شہید کر دیا۔

راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی بسوں کو کوہستان ہربن کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس سپاہ صحابہ کت مسلح دہشتگردوں نے روک لیا۔

تمام مسافروں کو بسوں سے اتارا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کر کے شیعہ مسافروں کے ہاتھ پیر باندھ کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔

اس دلخراش سانحے کو 13 برس بیت گئے، تاحال کسی دہشتگرد کو سزا نہیں دی جا سکی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں