Saturday, August 30, 2025
HomeRegionKpkخیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، لشکر جھنگوی کے 8 اہم ٹارگٹ...

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، لشکر جھنگوی کے 8 اہم ٹارگٹ کلرز ہلاک

مختلف علاقوں میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مختلف علاقوں میں لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔

نائیک مجاہد خان کی عمر 40 سال تھی اور ضلع کوہاٹ کے رہائشی تھے۔

خیبر اور بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں