Saturday, August 30, 2025
HomeRegionbalochistanتمام شیعہ جبری گمشدگان کو عید سے پہلے رہا کیا جائے، جوائنٹ...

تمام شیعہ جبری گمشدگان کو عید سے پہلے رہا کیا جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کی پریس کانفرنس

جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس، علامہ ناظر عباس تقوی کا اہم خطاب

جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد۔

پریس کانفرنس سے کمیٹی کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں پر یہ عیاں ہو چکا ہے کہ پاکستان کتنی مضبوط ریاست ہے۔

پوری قوم نے بلاتفریق آپریشن بنیان المرصوص میں اپنا کردار ادا کیا اور پاکستان کا آہنی دیوار کی طرح دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اختلافات کے باوجود اپنے ملک، افواج، اور اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

9 مئی کو خانوادہ مسنگ پرسنز کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

اس وقت ملک مشکل میں تھا، ہم نے بھوک ہڑتال دھرنے کو ختم کرکے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت دیا۔

ان خاندانوں کے چشم و چراغ کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔

پاکستان کا آئین ہی پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتا ہے۔

ہم سب پر فرض ہے کہ ہر کام آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جائے۔

ہمارے جوان کئی کئی سالوں سے لاپتہ ہیں، جو کہ ان جوانوں اور ان کے خانوادگان کے ساتھ زیادتی ہے۔

بہت مائیں اپنے بیٹوں کے انتظار میں اس فانی دنیا سے انتقال کر گئی ہیں۔

میرا اداروں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان تمام جوانوں کو بری کیا جائے، اگر ان کا کوئی جرم ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں