Saturday, August 30, 2025
HomeRegionbalochistanبلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد...

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگرد مارے گئے۔

جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشتگرد ملک میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں بھی کارروائی کی۔

جس میں ایک مبینہ دہشتگرد مارا گیا۔

ہلاک دہشتگرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو این 70 پر راراشام کے قریب حملوں میں شامل تھا۔

سکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کر رہی تھی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں