Saturday, August 30, 2025
HomeRegionbalochistanایک اور افسوسناک واقعہ۔۔۔ شیعہ عالم دین لاپتہ

ایک اور افسوسناک واقعہ۔۔۔ شیعہ عالم دین لاپتہ

قم، ایران میں زیرِ تعلیم شیعہ عالمِ دین، مولانا بلال حیدر کو پاکستان واپسی پر رمدان بارڈر سے نامعلوم افراد نے لاپتہ کرلیا۔ یہ گزشتہ چند ماہ میں دوسرا واقعہ ہے کہ طلبہ یا علمائے کرام کو ایران سے واپسی پر اغوا کیا جاتا ہے، کچھ دنوں بعد چھوڑ دیا جاتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مجرم ہے، ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم ہے یا قانون شکن ہے، تو اسے قانونی طریقہ کار کے تحت گرفتار کریں، عدالت میں پیش کریں، جرم ثابت کریں۔ مگر یوں عزتِ نفس کو مجروح کرنا، علماء اور طلبہ کو اغوا کر کے ہراساں کرنا ایک تضحیک آمیز اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔

ایسا طرزِ عمل صرف اعتماد کو مجروح کرتا ہے، عوام میں بےچینی اور نفرت پیدا کرتا ہے۔
اگر قانون کی حکمرانی ہے تو قانون کے دائرے میں رہ کر اقدامات کیے جائیں، ورنہ اس طرح کی غیر قانونی کاروائیاں نہ ملک کے حق میں ہیں نہ دین کے حق میں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں