Saturday, August 30, 2025
Homeinternationalایران کے میزائل حملے سے اسرائیلی انٹیلیجنس مرکز "امان” میں آگ بھڑک...

ایران کے میزائل حملے سے اسرائیلی انٹیلیجنس مرکز “امان” میں آگ بھڑک اٹھی

گلیلوت میں واقع حساس عمارت نشانہ بنی، یونٹ 8200 سمیت بڑی جاسوسی شاخیں متاثر

شہاب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ “امان” کے نام سے معروف اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کی ایک شاخ کی عمارت “گلیلوت” کے علاقے میں آتش‌زدگی کا شکار ہوئی۔
یہ آگ ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں بھڑکی۔

مقبوضہ علاقوں میں سخت میڈیا سنسرشپ کے باعث اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ صہیونی حکومت نے ان حملوں کے اثرات کو چھپانے کے لیے ذرائع ابلاغ پر سخت کنٹرول نافذ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ “امان” اسرائیلی انٹیلیجنس کی تین بڑی جاسوسی شاخوں یعنی یونٹ 8200، یونٹ 9900، اور یونٹ 504 کی نگران ہے۔ یہ یونٹس اسرائیل کی جاسوسی، مواصلاتی نگرانی، اور سیٹلائٹ سے معلومات اکٹھی کرنے کے حساس امور پر کام کرتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں