Saturday, August 30, 2025
Homeinternationalامریکہ کی مداخلت کی صورت میں شدید ردعمل ہوگا، انصاراللہ یمن کی...

امریکہ کی مداخلت کی صورت میں شدید ردعمل ہوگا، انصاراللہ یمن کی تنبیہ

صہیونی شکست قریب، ایران کے اتحادی تیار، سمندری راستوں کی بندش کا عندیہ

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رہنما نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ امریکی مداخلت کے حوالے سے واشنگٹن کو سخت تنبیہ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں صہیونی دشمن کی عنقریب متوقع شکست اور تل ابیب کے حکام کے ہاتھوں سے صورتِ حال کے نکلنے کی علامت ہیں۔

الفرح نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ یا برطانیہ نے ایران کے خلاف کسی براہ راست فوجی مداخلت کی کوشش کی تو ایران اور اس کے اتحادی خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ان کا ردعمل انتہائی شدید ہوگا۔

انہوں نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے پاس اس جنگ میں دباؤ ڈالنے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں جن میں سب سے آسان راستہ سمندری گزرگاہوں کی بندش، دشمن ممالک کی نیوی گیشن کو خطرے میں ڈالنا اور توانائی کی فراہمی کو روکنا ہے، جو پورے خطے میں آگ بھڑکانے کا سبب بن سکتا ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں