دشمن کے خلاف ہمارے تمام محدود اقدامات کو ختم کر دے گی اور امریکہ و اس کے اتحادی حتیٰ اپنی سرزمین پر بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے حوزہ علمیہ قم کے بعض فضلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے رہبر معظم انقلاب کے خلاف دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا: رہبر انقلاب کی مقدس ذات پر کسی بھی قسم کی توہین، دشمن کے خلاف ہمارے تمام محدود اقدامات کو ختم کر دے گی اور امریکہ و اس کے اتحادی حتیٰ اپنی سرزمین پر بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا: اگر خدانخواستہ امریکہ نے رہبر معظم انقلاب کی شان میں کوئی گستاخی کی تو وہ جان لے کہ نظام اسلامی کے دفاع میں پھر کوئی اصول یا حد باقی نہیں رہے گی۔ یہ وہ سرخ لکیر ہے جسے عبور کرنا ہمہ گیر جنگ میں داخل ہونے کے مترادف ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے درس خارج کے استاد نے کہا: خطے میں امریکہ کے تمام فوجی اڈے، اقتصادی مفادات، سیاسی قوتیں اور اس سے وابستہ کمپنیاں حتیٰ کہ امریکہ کی اپنی سرزمین اور دنیا کے دیگر گوشوں میں بھی اسلامی جمہوریہ کے سخت اور بے مثال ردعمل کا نشانہ بنیں گی۔
انہوں نے کہا: امریکہ اور حکومتِ اسرائیل کی حامی حکومتوں جیسے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو بھی جان لینا چاہیے کہ اگر وہ اس جرم میں اس کا ساتھ دیں گے تو انہیں اپنے تمام علاقائی اور عالمی مفادات سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔